2 hours ago
آسٹریلیا نے ایرانی شہریوں پر سفری پابندیاں عائد کردیں
خدشہ ہے ایران تنازع کے باعث کچھ وزیٹرویزا ہولڈرز مقررہ وقت پر واپسی نہ کرسکیں۔
Webdesk
|
25 Mar 2026
سڈنی آسٹریلیا نے ایرانی شہریوں پر عارضی سفری پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کردیا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق آسٹریلوی وزیر داخلہ نے اعلان کیا ہیکہ حکومت نے ایرانی وزیٹر ویزا ہولڈرز کے آسٹریلیا آنے پر عارضی پابندی لگا دی ہے۔
آسٹریلوی وزیر داخلہ نے بتایا کہ یہ فیصلہ امیگریشن نظام کی سالمیت کو برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ خدشہ ہے ایران تنازع کے باعث کچھ وزیٹرویزا ہولڈرز مقررہ وقت پر واپسی نہ کرسکیں۔
Comments
0 comment