اب غزہ میں جنگ روکنے کا وقت آگیا ہے، مصری صدر کا امریکی وزیر خارجہ سے مطالبہ
مصر کے صدر کی اسرائیلی وزیر خارجہ سے ملاقات
ویب ڈیسک
|
21 Aug 2024
قاہرہ: مصر كے صدر عبدالفتح السیسی نے كہا ہے كہ اب غزہ میں جاری جنگ روكنے كا وقت آگیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی اے ایف پی كے مطابق امریكی وزیر خارجہ انٹونی بلنكن نے مصر كا دورہ كر كے صدر عبدالفتح السیسی سے ملاقات كی۔
ملاقات میں غزہ میں 8 ماہ سے زائد عرصے سے جاری جنگ میں سیز فائر كے لیے بات چیت كی جس میں حالیہ مذاكرات سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال كیا گیا۔
مصر کے صدر نے امریکا پر جنگ بندی روکنے کیلیے اسرائیل پر دباؤ بڑھانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ جوبائیڈن انتظامیہ فلسطینیوں کو انصاف دلوانے میں اپنا کردار ادا کرے۔
السیسی نے اس بات کا بھی مطالبہ کیا کہ امریکا فلسطین میں ہونے والی عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں پر اپنی آواز بلند کرے۔
Comments
0 comment