18 hours ago
بہن کی شادی میں ڈانس کرتے ہوئے نوجوان لڑکی انتقال کرگئی، دلخراش ویڈیو
![بہن کی شادی میں ڈانس کرتے ہوئے نوجوان لڑکی انتقال کرگئی، دلخراش ویڈیو](https://dialoguepakistan.com/ur/upload/media/posts/2025-02/10/bhn-khy-shdy-myn-ddns-khrty-hwy-y-nwjwn-lrrkhy-ntql-khrgy-y-dlkhrsh-wyddyw_1739131728-b.jpg)
ویب ڈیسک
|
10 Feb 2025
اپنی بہن کی شادی کی خوشی میں اسٹیج پر ڈانس کرنے کے دوران لڑکی دار فانی سے کوچ کرگئی۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے علاقے وڑیشا میں لڑکی نے اپنی بہن کی شادی کی تقریب میں ڈانس شروع کیا۔
لڑکی ڈانس کرنے اسٹیج پر آئی اور مشہور گانے شرارا شرارا پر ڈانس شروع کیا۔
ابھی لڑکی نے میوزک کے ساتھ ہلنا شروع ہی کیا تھا کہ وہ ایک دم سے اوندھے منہ اسٹیج پر گر کر ساکت ہوگئی۔
تقریب میں موجود لوگ نوجوان لڑکی کو اٹھا کر اسپتال بھاگے جہاں ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کی اور بتایا کہ ہارٹ اٹیک کی وجہ سے انتقال ہوا ہے۔
لڑکی کے اچانک انتقال پر شادی کا گھر ماتم کدہ بن گیا اور سب کے کھلے چہرے غم میں ڈوب گئے۔ رپورٹ کے مطابق دلہن اپنی بہن کے مرنے پر سکتے میں چلی گئی تھی۔
Comments
0 comment