بھارت، گجرات تیز بارشوں کے باعث 99 افراد ہلاک

بھارت، گجرات تیز بارشوں کے باعث 99 افراد ہلاک

گرج چمک کے ساتھ شدید بارش کا امکان ہونے کی وجہ سے ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
بھارت، گجرات تیز بارشوں کے باعث 99 افراد ہلاک

Webdesk

|

27 Aug 2024

 گجرات: بھارتی ریاست گجرات میں تیز بارشوں کی وجہ سے نظامِ زندگی درہم برہم ہو گیاجس کے نتیجے میں 99افرادہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بارش سے شدید متاثرہ اضلاع میں کچ، جام نگر، پور بندر، راجکوٹ شامل ہیں جہاں شدید بارشوں کی وجہ سے اب تعلیمی ادارے بند اور بجلی کی فراہمی متاثر ہے۔

 رپورٹ میں بتایا گیا کہ گرج چمک کے ساتھ شدید بارش کا امکان ہونے کی وجہ سے ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق تیز بارشوں کے بعد ریاست گجرات کے کئی گائوں سیلاب کی زد میں آگئے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہ نشیبی علاقوں میں موجود افراد کو محفوظ مقا م پر منتقل کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گجرات میں رواں سال مون سون میں شدید بارشوں کے سبب مختلف واقعات میں اب تک 99 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!