بھارت کے سرکاری اسپتال میں مریض کے سر پر چوہوں کا گشت، ویڈیو سامنے آگئی

بھارت کے سرکاری اسپتال میں مریض کے سر پر چوہوں کا گشت، ویڈیو سامنے آگئی

صارفین نے ویڈیو سامنے آنے پر برہمی کا اظہار کیا ہے
بھارت کے سرکاری اسپتال میں مریض کے سر پر چوہوں کا گشت، ویڈیو سامنے آگئی

ویب ڈیسک

|

10 Mar 2025

بھارت کے ایک سرکاری اسپتال کی ویڈیو سامنے آئی جس میں مریض کے سر کے قریب موٹے موٹے چوہے گھوم رہے ہیں۔

اس ویڈیو کے سامنے آمنے پر عوام غیص و غضب کا شکار ہوئے اور انہوں نے انتظامیہ و حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسپتال کے وارڈ میں ایک مریض کے سر کے پیچھے رکھے بیگ کے ارد گرد کئی چوہے گھوم رہے ہیں۔  

مریض، جو گہری نیند میں تھا، چوہوں کی موجودگی سے بالکل لاعلم تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ ریاست مدھیا پردیش کے ایک اسپتال کے بچوں کے وارڈ میں پیش آیا ہے، تاہم واقعے کی صحیح تاریخ اور مقام کی ابھی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔  

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اسپتال انتظامیہ اور حکام ہلچل مچ گئی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، اسپتال کے حکام نے معاملے کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

عوام نے اس واقعے پر سخت غم و غصے کا اظہار کیا ہے اور اسپتال کے صفائی ستھرائی کے انتظامات پر سوال اٹھائے ہیں۔  

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!