بھارت میں عید میلاد النبی ﷺ کے جھنڈے لگانے پر فسادات، مسلمان گرفتار

بھارت میں عید میلاد النبی ﷺ کے جھنڈے لگانے پر فسادات، مسلمان گرفتار

ہندو انتہا پسندوں کے خلاف کارروائی کے بجائے پولیس نے مسلمانوں کو گرفتار کرلیا
بھارت میں عید میلاد النبی ﷺ کے جھنڈے لگانے پر فسادات، مسلمان گرفتار

ویب ڈیسک

|

11 Sep 2024

بھارت میں عید میلاد النبی کے سلسلے میں جھنڈے لگانے پر ہندو انتہا پسند آگ بگولہ ہوئے اور پھر دو علاقوں میں مسلم کش فسادات پھوٹ پڑے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات کے شہر بھروچ اور سورت میں عید میلاد النبی کے جھنڈے لگانے پر مشتعل انتہا پسندوں نے مسلم آبادیوں پر حملے کیے اور موٹرسائیکلوں سمیت متعدد املاک کو نذر آتش کیا۔

ہندو انتہا پسندوں کے حملوں اور تشدد سے خواتین اور بچوں سمیت کئی لوگ زخمی ہوئے جبکہ ان پرچموں کو اتار کر نذر آتش اور توہین کی گئی۔ مشتعل افراد نے اپنے مذہبی نعرے لگا کر مسلمانوں کو چیلنج بھی کیا۔

جھنڈے اتارنے پر مسلمانوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی تاہم پولیس نے جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے انتہا پسندوں کے خلاف کارروائی کے بجائے مسلمانوں کو احتجاج سے روکا اور ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے پر گرفتاریاں کیں۔

مسلم آبادی اور رہنماؤں کے مطابق پولیس نے احتجاج 27 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن میں اکثریت مسلمانوں کی ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!