بھارت میں خطرناک وائرس پھیلنے پر کئی ہزار پرندے ہلاک کردیے گئے، 20 ہزار مرغیوں کو مارنے کا فیصلہ
ویب ڈیسک
|
26 Aug 2024
بھارت میں برڈ فلو کی خطرناک قسم این فائی این ون کی موجودگی کی تصدیق کے بعد تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ریاست اڑیسہ کے ضلع پوری میں موجود پرندوں میں برڈ فلو کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد مقامی پولٹری فارم کی 1800 سے زائد مرغیوں اور دیگر پرندوں کو تلف کردیا گیا۔
امراض کنٹرول کرنے کے سرکاری محکمے کے ڈائریکٹر نے انکشاف کیا کہ برڈ فلو کے پیش نظر 20 ہزار مرغیوں کو مارا جائے گا۔
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ وائرس کی یہ قسم جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوکر جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے اس لیے اس پر قابو پانے کے ہر ممکن اقدامات ضروری ہیں۔
حکومت نے بالخصوص پولٹری سے وابستہ کاروبار پر پابندی لگانے پر بھی غور شروع کردیا ہے جبکہ محکمہ صحت کے حکام کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Comments
0 comment