بھارت میں مرد دوست کے ساتھ گھومنے والی مسلم خاتون کو شوہر نے گاڑی سمیت جلادیا
خاتون انتقال کر گئی جبکہ دوست زخمی ہے
Webdesk
|
4 Dec 2024
بھارت میں شکی القلب شوہر نے دوست کے ساتھ گھومنے پر اپنی بیوی کو گاڑی سمیت اگ لگا دی۔
بھارتی ریاستِ کیرالہ میں انیلہ نامی خاتون اپنے دوست کے ساتھ گاڑی میں سفر کر رہی تھی کہ اچانک شوہر آن پہنچا۔
پولیس نے بتایا ہے کہ شوہر پدم راجن نے اپنی بیوی کی گاڑی کا پیچھا کیا اور اسے کولم سٹی ایسٹ پولیس اسٹیشن کی حدود میں روک لیا۔
جس کے بعد غصے سے بھرے شوہر نے بیوی کی گاڑی پر پیٹرول ڈال کر اسے آگ لگا دی جس سے خاتون اور اس کا دوست بری طرح زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق خاتون کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گئی، پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس کے بعد ملزم کی گرفتاری کی کوشش کی جارہی ہے۔
Comments
0 comment