1 hour ago
بحیرہ اسود میں ترکیہ کے آئل جہاز پر ڈرون حملہ
ترک وزیرِ ٹرانسپورٹ عبدالقدیر اورال اوغلو کے مطابق ٹینکر میں 27 ترک عملے کے افراد سوار تھے
Webdesk
|
26 Mar 2026
ترکی کے زیرِ انتظام ایک آئل ٹینکر کو بحیرہ اسود میں ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
ترک وزیرِ ٹرانسپورٹ عبدالقدیر اورال اوغلو کے مطابق ٹینکر میں 27 ترک عملے کے افراد سوار تھے۔ واقعے کے بعد فوری طور پر صورتحال کا جائزہ لیا گیا، تاہم خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
ترک خبر رساں ادارے کے مطابق حملے کے باوجود عملہ محفوظ رہا اور جہاز کو پیش آنے والے نقصانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور حملے کی نوعیت اور ذمہ داروں کا تعین کیا جا رہا ہے۔
Comments
0 comment