بنگلادیش: جماعت اسلامی پر عائد پابندی ختم کردی گئی
Webdesk
|
28 Aug 2024
ڈھاکا: ڈاکٹر یونس کی سربراہی میں قائم عبوری حکومت نے جماعت اسلامی بنگلادیش اور اس کے طلبہ ونگ پر لگائی گئی پابندی ختم کردی،پابندی ہٹانے کا فیصلہ فوری نافذ العمل ہوگا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے جماعت اسلامی اور اس کی طلبہ تنظیم چھاترو شبر کے خلاف دہشت گردی میں ملوث ہونے کے الزامات ثابت نہیں ہوسکے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جماعت اسلامی اور اس کے اسٹوڈنٹ ونگ پرپابندی کاحکم منسوخ کردیا گیا ہے، جماعت اسلامی پر سے پابندی ہٹانے کا فیصلہ فوری نافذ العمل ہوگا۔
واضح رہے کہ بنگلادیش کی سابقہ وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی حکومت نے اگست میں جماعت اسلامی پر دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام لگاتے ہوئے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت جماعت اسلامی اور اس کی طلبہ تنظیم پر پابندی عائد کردی تھی۔
واضح رہے کہ شیخ حسینہ واجد 5اگست کو وزارت عظمی سے استعفیٰ دیکر ملک سے فرار ہوگئی تھیں جس کے بعد طلبہ تحریک کے نامزد کردہ ڈاکٹر یونس کی سربراہی میں عبوری حکومت قائم کی گئی تھی۔
Comments
0 comment