بڑی پیشرفت، امریکا اور ایران کے اچھے ماحول میں مذاکرات

ویب ڈیسک
|
13 Apr 2025
جوہری پروگرام کی روک تھام کیلیے امریکا اور ایران کے مذاکرات
عمان: ایران اور امریکہ کے درمیان جوہری پروگرام پر ہونے والے مذاکرات کے پہلے دور کا اختتام ہو گیا، جس کے بعد دونوں ممالک نے اگلے ہفتے دوبارہ بات چیت کرنے پر اتفاق کیا۔
ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق، یہ مذاکرات عمان میں ہوئے، جہاں امریکی خصوصی ایلچی سٹیو وٹکوف اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے براہِ راست بات چیت کی۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ نہ ایران اور نہ امریکہ ایسے مذاکرات چاہتے ہیں جو "لمبے عرصے تک چلیں اور کوئی نتیجہ نہ دیں۔"
انہوں نے کہا، "ہم صرف بات چیت کے لیے بات چیت، وقت کا ضیاع یا لامتناہی گفتگو نہیں چاہتے۔" انہوں نے تصدیق کی کہ اگلا دور مذاکرات اگلے ہفتے ہوگا۔
عمانی وزیر خارجہ بدر البوسعیدی نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر لکھا کہ مذاکرات "دوستانہ ماحول" میں ہوئے اور دونوں فریقوں نے ایک "منصفانہ اور پائیدار معاہدے" کی طرف پیش رفت کی کوشش کی۔ انہوں نے دونوں کا شکریہ ادا کیا۔
مذاکرات عمان کے مضافات میں تقریباً دو گھنٹے جاری رہے اور مقامی وقت کے مطابق شام 5:50 بجے ختم ہوئے۔
امریکی حکام نے ابھی تک ایرانی میڈیا کی رپورٹس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
یہ مذاکرات ایران کے جوہری پروگرام پر تناؤ کم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہیں، جس میں عمان اہم ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے۔
وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ ایران سے مذاکرات تعمیری اور مثبت رہی، دونوں ممالک اگلے ہفتے پھر ملیں گے۔
صدر نے ہدایت کی تھی اختلافات بات چیت اور سفارت کاری سے حل کیے جائیں، ایرانی وفد کو یہ جذبات پہنچا دئیے گئے۔
Comments
0 comment