بارات میں رقص کے دوران دولہا گھوڑے سے گر کر ہلاک، ویڈیو وائرل

بارات میں رقص کے دوران دولہا گھوڑے سے گر کر ہلاک، ویڈیو وائرل

ایک 26 سالہ شخص مدھیہ پردیش کے شیوپور ضلع میں اپنی بارات کے دوران گھوڑے پر سوار ہوتے ہوئے گر کر ہلاک ہو گیا۔
بارات میں رقص کے دوران دولہا گھوڑے سے گر کر ہلاک، ویڈیو وائرل

Webdesk

|

16 Feb 2025

مدھیہ پردیش میں اپنی  بارات میں رقص کرنے کے دوران دولہاگھوڑے پر چڑھنے کے دوران گر کر زندگی کی بازی ہار گیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک 26 سالہ شخص مدھیہ پردیش کے شیوپور ضلع میں اپنی بارات کے دوران گھوڑے پر سوار ہوتے ہوئے گر کر ہلاک ہو گیا۔

 یہ افسوسناک واقعہ جمعہ کی رات پیش آیا اور اگلے دن سوشل میڈیا پر اس شخص کے آخری لمحات کی ویڈیو منظر عام پر آئی۔

دولہے کی شناخت پردیپ جاٹ کے طور پر ہوئی ہے، جو کانگریس کی طلبہ ونگ نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا (NSUI) کے سابق ضلعی صدر ہیں۔

ڈسٹرکٹ ہسپتال کے سول سرجن ڈاکٹر آر بی گوئل نے کہا کہ خاندان کے افراد نے دولہے کو اسپتال پہنچا، مگر اس سے قبل ہی اس کی موت ہوچکی تھی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!