برطانوی بادشاہ چارلس نے نئی پارلیمنٹ کا افتتاح کردیا، فلسطین کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان
حالیہ انتخابات میں لیبر پارٹی کو بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل ہوئی
Webdesk
|
18 Jul 2024
برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم نے لیبر حکومت کی نئی برطانوی پارلیمنٹ کا افتتاح کرتے ہوئے فلسطین کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
پارلیمنٹ کے افتتاح کے موقع پر خطاب میں شاہ چارلس نے لیبر حکومت کے ایجنڈے کا اعلان کیا۔ انہوں نے برطانوی حکومت کی پالیسی بیان کرتے ہوئے فلسطین کے دو ریاستی حل کی حمایت جاری رکھنے اور مشرق وسطیٰ میں قیام امن کی کوششوں میں کردار ادا کرنے کےعزم کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ 4 جولائی کو منعقد ہونے والے انتخابات میں لیبر پارٹی کو بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل ہوئی تھی جس کے بعد کنزرویٹو پارٹی کا 14 سالہ اقتدار اپنے اختتام کو پہنچ گیا تھا۔
لیبر پارٹی کی فتح کے بعد پارٹی کے سربراہ سر کئیر اسٹارمر برطانیہ کے نئے وزیر عظم بن گئے۔
Comments
0 comment