برطانیہ، 85 مسلمان بچوں اور نوجوانوں کی قبریں اکھاڑ دی گئیں

برطانیہ، 85 مسلمان بچوں اور نوجوانوں کی قبریں اکھاڑ دی گئیں

واضح ہے کہ بظاہر مہذب اور ' سافٹ امیج' رکھنے والی دنیا نفرت کی آگ کے دھانے پر کھڑی ہے
برطانیہ، 85 مسلمان بچوں اور نوجوانوں کی قبریں اکھاڑ دی گئیں

Webdesk

|

15 Apr 2025

لندن: برطانیہ میں درجنوں مسلم نوعمروں اور بچوں کی قبروں کی توڑ پھوڑ کے واقعات کا انکشاف ہوا ہے۔

ممکنہ طور پر قبروں کی اکھاڑ پچھاڑ اسلامو فوبیا کے تصور کے پیچھے چھپی نفرت اور اسلام دشمنی کے تحت کی گئی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق نفرت انگیزی کا یہ انکشاف برطانیہ کے دارالحکومت لندن سے متصل قصبے واٹ فورڈ میں سامنے آیا ہے۔

اس انکشاف نے نہ صرف مسلمانوں کی کثیر آبادی کو حیران اور پریشان کر دیا ہے بلکہ اس بارے میں مسلمانوں سمیت مختلف طبقات کی طرف سے مذمتی بیانات کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔

لوگوں کے لیے حیران کن بات یہ ہے کہ یہ واقعات دنیا کے سب سے مہذب اور جمہوری ملک سمجھے جانے والے برطانیہ میں پیش آئے ہیں۔ جس سے واضح ہے کہ بظاہر مہذب اور ' سافٹ امیج' رکھنے والی دنیا نفرت کی آگ کے دھانے پر کھڑی ہے۔

مقامی پولیس کے مطابق اس غنڈہ گردی کی وجہ سے ایسی 85 قبریں سامنے آئی ہیں ، جنہیں اکھاڑ پچھاڑ اور توڑ پھوڑ کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!