برطانیہ کے عام انتخابات میں فلسطین کے حامی پانچ امیدوار بھی کامیاب

برطانیہ کے عام انتخابات میں فلسطین کے حامی پانچ امیدوار بھی کامیاب

کامیاب ہونے والے امیدواران میں لیبر پارٹی کے سابق امیدوار جیریمی کوربن بھی شامل ہیں
برطانیہ کے عام انتخابات میں فلسطین کے حامی پانچ امیدوار بھی کامیاب

Webdesk

|

5 Jul 2024

لندن: برطانیہ کے عام انتخابات میں پانچ فلسطین کے حامی امیدوار بھی کامیاب ہوگئے۔

 عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ کامیاب ہونے والے امیدواران میں لیبر پارٹی کے سابق امیدوار جیریمی کوربن بھی شامل ہیں،جیریمی کوربن نے بطور آزاد امیدوار کامیابی حاصل کی ہے۔

جیریمی کوربن کو غزہ کے خلاف اسرائیلی جنگ میں مسائل پر بات کرنے پر کامیابی ملی، ان کے علاوہ دیگر چار امیدوار وں نے بھی آزاد امیدوار کے طور پر کامیابی حاصل کی۔

 شوکت ایڈم، جنوبی لیسٹر سے کامیاب ہوئے، ایوب خان نے برمنگھم کے علاقے پیری بار سے سیٹ جیتی، عدنان حسین، بلیک بار سے کامیاب ہوئے، اقبال محمد، ڈیوسبری اور بٹلی سے سیٹ جیت گئے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!