برطانیہ انتخابات: رشی سونک نے شکست تسلیم کرلی، کئیر اسٹارمر وزیراعظم ہونگے

برطانیہ انتخابات: رشی سونک نے شکست تسلیم کرلی، کئیر اسٹارمر وزیراعظم ہونگے

برطانیہ میں عام انتخابات میں 650 میں سے 636 نشستوں کے نتائج سامنے آئے ہیں اور لیبر پارٹی نے اب تک 409 نشستیں حاصل کرلی ہیں۔
برطانیہ انتخابات: رشی سونک نے شکست تسلیم کرلی، کئیر اسٹارمر وزیراعظم ہونگے

Webdesk

|

5 Jul 2024

لندن:  برطانیہ میں کنزرویٹو کا 14 سالہ دور ختم  ہوگیا جہاں قبل ازوقت ہونے والے عام انتخابات میں لیبر پارٹی نے فتح حاصل کرلی ہے جس کے بعد سر کئیر اسٹارمر نئے وزیراعظم بنیں گے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں عام انتخابات میں 650 میں سے 636 نشستوں کے نتائج سامنے آئے ہیں اور لیبر پارٹی نے اب تک 409 نشستیں حاصل کرلی ہیں۔

عام انتخابات میں کنزرویٹو نے 116  اور لب ڈیم نے 70  نشستیں حاصل کی ہیں۔حکومت سازی کے لیے پارلیمنٹ کی 650 نشستوں میں سے 326 نشستیں درکار ہوتی ہیں اور لیبر پارٹی 364  نشستیں حاصل کرکے حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی ہے۔

بریڈفورڈ ویسٹ سے لیبر رہنما پاکستانی نژاد ناز شاہ جیت گئیں جب کہ پاکستانی نژاد لیبر رکن یاسمین قریشی تیسری مرتبہ اپنی سیٹ کا دفاع کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔

برطانوی وزیرعظم رشی سونک نے انتخابات میں شکست تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی نے کامیابی حاصل کی ہے جب کہ رشی سونک نے سر کیئر اسٹارمر کو کامیابی پر مبارکباد بھی دی۔

برطانوی انتخابات میں لیبر پارٹی فاتح: رشی سونک نے شکست تسلیم کرلی، کئیر اسٹارمر وزیراعظم ہونگے۔

انتخابات میں کامیابی کے بعد اپنے سپورٹرز سے خطاب کرتے ہوئے کئیر اسٹارمر نے کہا کہ برطانیہ میں تبدیلی کا وقت آچکا ہے، ہمیں سیاست کو خدمت میں بدلنا ہے،  سخت محنت کرکے ملک کوبحرانوں سے نکالیں گے، عوام نے تبدیلی کوووٹ دیا، عوام کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق لیبر پارٹی کے سربراہ سر کئیر اسٹارمر 18 ہزار 884 ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے ہیں، ان کے مقابلے میں آزاد امیدوار اینڈریو فینسٹین 7 ہزار 312 ووٹ لیکر دوسرے جب کہ گرین کے ڈیوڈ اسٹانسل 4 ہزار 3 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!