20 hours ago
برطانیہ نے اپنے شہریوں کو پاکستان کے مخصوص علاقوں میں غیر ضروری سفر سے روک دیا

ویب ڈیسک
|
21 Feb 2025
برطانیہ نے اپنے شہریوں کو پاکستان کے تین صوبوں، آزاد کشمیر اور پاک افغان سرحدی علاقے کے غیر ضروری سفر سے روک دیا۔
برطانیہ کی فارن، کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس (FCDO) نے دنیا بھر کے 266 ممالک یا علاقوں کے حوالے سے سفری ہدایات جاری کی ہیں، جن میں سے 73 ایسے ہیں جن کے کچھ یا تمام حصوں میں سفر کرنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
اعلامیے میں بعض علاقوں میں تمام قسم کے سفر یا صرف غیر ضروری سفر سے منع کیا گیا ہے۔
برطانیہ نے ایران، افغانستان، بیلاروس، ہیٹی، لبنان ، لیبیا ، روس، جنوبی سوڈان، شام ، یمن جانے سے اپنے شہریوں کو مکمل روک دیا۔
اس کے علاوہ شہریوں کو الجزائر، آرمینیا، آذربائیجان، برونڈی، بینن، برکینا فاسو، چاڈ، کوت داوواغ کے غیر ضروری سفر سے روکا ہے۔
برطانیہ نے اپنے شہریوں کو بھارت اور پاکستان کی سرحد سے ملحقہ علاقے مقبوضہ کشمیر، منی پور کے غیر ضروری سفر سے اجتناب کی ہدایت کی۔
اس کے علاوہ پاکستان کے افغان سرحدی علاقے، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور سندھ جبکہ آزاد کشمیر کے غیر ضروری سفر پر خبردار کیا ہے۔
Comments
0 comment