بشار الاسد شام سے فرار ہوکر اہل خانہ سمیت کس ملک پہنچے؟ اہم خبر
ویب ڈیسک
|
9 Dec 2024
باغیوں کی فتح کے بعد شام سے فرار ہونے والے سابق صدر بشار الاسد روس پہنچ گئے جہاں انہیں پیوٹن انتظامیہ نے اہل خانہ سمیت سیاسی پناہ دے دی ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق روسی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ شام میں باغیوں کے قبضے کے بعد ملک چھوڑجانے والے صدر بشارالاسد خیریت سے ماسکو پہنچ گئے ہیں۔
ماسکو پہنچنے کے بعد پیوٹن انتظامیہ نے انہیں خاندان سمیت سیاسی پناہ دے دی جبکہ سخت سیکیورٹی بھی دی گئی ہے۔
روس نے انسانی بنیادوں پر ان کو اور ان کے اہل خانہ کو سیاسی پناہ دے دی ہے۔
قبل ازیں بین الاقوامی میڈیا نے متضاد رپورٹس دی تھیں کہ بشارالاسد کے طیارے کا رابطہ ریڈار سے منقطع ہوگیا ہے اور خدشہ ہے کہ حادثہ پیش آیا ہے اور وہ ہلاک ہوچکے ہیں۔
رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ باغیوں کی جانب سے شام کے دارالحکومت دمشق میں قبضے کے ساتھ ہی ایک طیارہ ایئرپورٹ سے بیرون ملک روانہ ہوگیا تھا اور ریڈار سے غائب ہونے سے قبل طیارہ مخالف سمت میں پرواز کرتا رہا تھا۔
Comments
0 comment