بوئنگ کے سربراہ کا ایئر انڈیا حادثے پر اظہار تعزیت، تحقیقات میں مکمل تعاون کا یقین

ویب ڈیسک
|
13 Jun 2025
نئی دہلی: بوئنگ کمپنی کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر کیلی اورٹبرگ نے احمدآباد میں پیش آنے والے ایئر انڈیا طیارہ حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
اورٹبرگ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "ہم ایئر انڈیا کی فلائٹ 171 کے مسافروں، عملے اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ساتھ احمدآباد میں متاثر ہونے والے تمام افراد کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔"
بوئنگ کے سربراہ نے بتایا کہ انہوں نے ایئر انڈیا کے چیئرمین این چندر شیکرن سے بات چیت کرکے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ بوئنگ کمپنی انڈین ایئرکرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بیورو کی سربراہی میں ہونے والی تحقیقات میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔
واضح رہے کہ یہ حادثہ جمعرات کو احمدآباد سے لندن جانے والے ایئر انڈیا کے بوئنگ 787 ڈریم لائنر طیارے کے ٹیک آف کے فوری بعد پیش آیا تھا، جس میں 290 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔
Comments
0 comment