بیوی کی طلاق پر شہری نے مجمعے پر گاڑی چڑھا دی، 35 افراد ہلاک، 43 زخمی

بیوی کی طلاق پر شہری نے مجمعے پر گاڑی چڑھا دی، 35 افراد ہلاک، 43 زخمی

ڈرائیور خود بھی زخمی ہوکر کوما میں چلا گیا ہے
بیوی کی طلاق پر شہری نے مجمعے پر گاڑی چڑھا دی، 35 افراد ہلاک، 43 زخمی

ویب ڈیسک

|

12 Nov 2024

چین کے جنوبی علاقے میں اہلیہ کی جانب سے طلاق اور پیسے کے مطالبے پر غصے سے بھرے شہری نے کئی شہریوں کو کار تلے کچل دیا جس کے نتیجے میں 35 افراد ہلاک اور 43 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

عالمی میڈیا رپورٹ کے مطانق فین کنیت نامی شہری کی عمر 62 سال ہے جس نے ژوہائی اسپورٹس سینٹر کے سامنے کھڑے کئی افراد کو روند دیا جس کے نتیجے میں ورزش میں مصروف شہری ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔

مقامی پولیس نے واقعے کو شدید اور وحشیانہ حملہ قرار دیا ہے۔ چینی خبر رساں اداروں کے مطابق زخمیوں میں نوجوان اور بچوں کے ساتھ ساتھ متعدد بزرگ افراد بھی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق، فین واقعے کے بعد فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا تاہم اُس پکڑ لیا گیا ہے جبکہ وہ اس وقت زخمی اور کوما میں ہے۔

یہ واقعہ شہر میں حفاظتی اقدامات میں اضافے کے باوجود پیش آیا کیونکہ چین میں اس وقت ایک اہم سول اور ملٹری ایئر شو کی جاری ہے۔ حکام نے کہا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ جھگڑے کا واقعہ فین کی طلاق کے بعد جائیداد کے تصفیے کے نتیجے پر ہونے والی شکایات کی وجہ سے پیش آیا۔

تاہم کوما کی وجہ سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ان سے پوچھ گچھ نہیں کی جا سکتی۔ عینی شاہدین کے ذریعے اپ لوڈ کی گئی اس واقعے کی زیادہ تر ویڈیوز کو منگل کی صبح تک چینی سوشل میڈیا سے ہٹا دیا گیا تھا، لیکن کچھ فوٹیج اب بھی آن لائن شیئر کی جا رہی ہیں جس میں متعدد افراد کو زمین پر پڑے ہوئے دکھایا گیا ہے جب کہ پیرامیڈیکس اور اسٹینڈرز کی مدد کی جا رہی ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!