چار بھارتی ایجنٹس آسٹریلیا سے ڈی پورٹ

چار بھارتی ایجنٹس آسٹریلیا سے ڈی پورٹ

آسٹریلیا نے رنگے ہاتھوں پکڑے جانے کے بعد خاموشی سے بھارتی ایجنٹس کو ڈی پورٹ کردیا
چار بھارتی ایجنٹس آسٹریلیا سے ڈی پورٹ

Webdesk

|

20 Jun 2024

سڈنی: آسٹریلیا نے دفاعی ٹیكنالوجی، سیاست دانوں اور ہوائی اڈوں كی سكیورٹی كو نشانہ بنانے كے الزام میں بھارت كے 4 جاسوسوں كو ڈی پورٹ کردیا ہے۔ 

جاسوسوں كی تازہ بے دخلی كو آسٹریلیا میں بھی مودی سركار كے لیے زبردست دھچكا قرار دیا جارہا ہےْ آسٹریلین براڈ كاسٹنگ كارپوریشن نے اپنی تحقیقات میں بھارت كے چار جاسوسوں كی بے دخلی كا انكشاف كیا۔ كینبرا اور نئی دہلی كے درمیان مضبوط عوامی تعلقات كے باوجود2020 میں آسٹریلوی حكام نے جاسوسی كے بھارتی نیٹ ورک کا سراغ لگایا تھا۔ 

رپورٹ کے مطابق ان جاسوسوں كا مقصد دفاعی ٹیكنالوجی، سیكورٹی پروٹوكول، اور سابق اور موجودہ سیاست دانوں كے بارے میں حساس معلومات تک رسائی حاصل كرنا اور ہندوستانی آسٹریلوی كمیونٹی كی نگرانی كرنا تھا۔ 

قبل ازیں كینیڈا اور امریكا میں بھی بھارت كی جاسوسی سرگرمیاں بے نقاب ہوچكی ہیں، آسٹریلوی قانون سازوں پر اثر انداز ہونے كے لیے جاسوسوں كا نیٹ ورک بنایا جارہا تھا،2021 میں آسٹریلوی انٹیلی جنس كے سربراہ مائیک برجیس نے ہندوستان كا نام لیے بغیر "جاسوسوں كے نیٹ ورک" کا انکشاف کیا اور بتایا تھا کہ وہ سفارت کاروں کا بھیس بدل کر کام کررہے ہیں۔

 برجیس نے تصدیق كی كہ خود كو بظاہر سفارتكار ظاہر كرنیوالے جاسوسوں نے سیاست دانوں اور ریاستی پولیس كے ساتھ تعلقات استوار كیے اور ہوائی اڈے كی سیكیورٹی كے بارے میں خفیہ معلومات طلب كیں۔ 

آسٹریلین براڈ كاسٹنگ كارپوریشن نے تحقیقات كے نتیجے میں بتایا ہے كہ بے دخل كیے گئے جاسوس آسٹریلوی سیاست دانوں اور دفاعی ٹیكنالوجیز سے وابستہ افراد اور اداروں كو نشانہ بنا رہے تھے تاہم ان جاسوسوں كو حكام نے ملک سے بہت خاموشی كے ساتھ نكالا ہے تاكہ مودی سركار كے لیے سُبكی اور شرمندگی كا سامان نہ ہولیكن عوامی سطح پر جاسوسی كی مذمت نہ كیے جانے پر آسٹریلیا كے اندر سے آوازیں اٹھ رہی ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!