چور گرفتاری سے بچنے کیلئے 14 کروڑ کی طلائی بالیاں نگل گیا

چور گرفتاری سے بچنے کیلئے 14 کروڑ کی طلائی بالیاں نگل گیا

پولیس حکام نے ملزم پر ڈکیتی اور بڑی چوری کا الزام عائد کیا ہے۔
چور گرفتاری سے بچنے کیلئے 14 کروڑ کی طلائی بالیاں نگل گیا

Webdesk

|

6 Mar 2025

امریکا کی ریاست فلوریڈا میں چوری کا ایک انوکھا واقعہ رونما ہوا، چور نے گرفتاری سے بچنے کیلیے 5 لاکھ ڈالر سے زائد ،14 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد کی بالیاں ہی نگل لیں۔

غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملزم فلوریڈا کے جیولری اسٹور سے بیش قیمت بالیاں لے کر فرار ہوا۔ پولیس نے پکڑا تو اس نے بالیاں نگل لیں۔

پولیس نے ملزم کے پیٹ میں نظر آتی چیز کی ایکسرے رپورٹ جاری کر دی۔تاہم ملزم کے پیٹ سے بالیاں برآمد کروانے سے متعلق ابھی کچھ نہیں بتایا۔

پولیس حکام نے ملزم پر ڈکیتی اور بڑی چوری کا الزام عائد کیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!