1 hour ago
ڈھاکا میں مسافر بس دریا میں جاگری، 18 افراد ہلاک
Webdesk
|
26 Mar 2026
بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں ایک افسوسناک حادثے کے نتیجے میں مسافر بس دریا میں گر گئی، جس سے کم از کم 18 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ بدھ کی شام اس وقت پیش آیا جب مسافروں سے بھری بس کو فیری پر منتقل کیا جا رہا تھا۔ اسی دوران بس بے قابو ہو کر دریائے پدما میں جا گری، جہاں پانی کی گہرائی تقریباً 30 فٹ بتائی جا رہی ہے۔
حکام کے مطابق بس میں لگ بھگ 50 افراد سوار تھے، جن میں سے متعدد کو بحفاظت نکال لیا گیا، تاہم 18 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ کچھ مسافر اب بھی لاپتا ہیں۔
ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں اور بچ جانے والوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا، جبکہ لاپتا افراد کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ خراب موسم، بارش اور تیز ہواؤں کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔
Comments
0 comment