دنیا کی 350 بہترین یونیورسٹیز کی فہرست جاری، پاکستان کی کوئی جامعہ شامل نہیں

دنیا کی 350 بہترین یونیورسٹیز کی فہرست جاری، پاکستان کی کوئی جامعہ شامل نہیں

کراچی یونیورسٹی کے علاوہ سندھ کی کوئی یونیورسٹی 1500 کی رینکنگ میں بھی شامل نہیں
دنیا کی 350 بہترین یونیورسٹیز کی فہرست جاری، پاکستان کی کوئی جامعہ شامل نہیں

ویب ڈیسک

|

29 Jun 2025

دنیا بھر کی سال 2026 کے دوران بہترین قرار دی گئی 350 جامعات کی فہرست جاری کردی گئی ہے جس میں پاکستان کی کوئی یونیورسٹی شامل نہیں ہے۔

دنیا بھر کی جامعات کی درجہ بندی کرنے والے ادارے کیو ایس نے 2026 کی درجہ بندی فہرست جاری کردی، جس میں پاکستان کی ایک بھی جامعہ دنیا کی 350 بہترین جامعات میں جگہ بنانے میں ناکام رہی۔

قائد اعظم یونیورسٹی 354 اور نسٹ  371 نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی جبکہ جامعہ کراچی 1001 جامعات میں جگہ بنانے میں کامیاب رہی۔

اس کے علاوہ سندھ کی کوئی اور جامعہ 1500 جامعات میں بھی جگہ نہیں بناسکی۔

فہرست میں دنیا کی 10 بہترین جامعات میں میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی امریکا پہلے، امپیریل کالج لندن برطانیہ دوسرے، اسٹین فورڈ یونیورسٹی امریکا تیسرے نمبر پر رہی۔

اسی طرح یونیورسٹی آف آکسفورڈ برطانیہ چوتھے، ہارورڈ یونیورسٹی امریکا پانچویں، کیمبرج یونیورسٹی برطانیہ چھٹے نمبر پر رہی۔

درجہ بندی 2026 میں پاکستان کی 18 جامعات کو عالمی سطح کے 1500 اعلیٰ اداروں میں شامل کیا گیا، جن میں پنجاب یونیورسٹی  542 ، لاہور یونیورسٹی آف منجمنٹ سائنس میں 555 نمبر پر رہی۔

اس کے علاوہ کیو ایس یونیورسٹی رینکنگ میں یونیورسٹی آف ایگریکلچر، فیصل آباد  654، کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد 664، پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انجنئیرنگ اینڈ اپلائڈ سائنز 721، یو ای ٹی لاہور 801، پشاور یونیورسٹی، 901 اور  لاہور یونیورسٹی کا  951 نمبر رہی۔

رینکنگ میں بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ،بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی، رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی 1201 نمبر، اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور 1401 درجہ پر رہی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!