دنیا کے مختلف ممالک میں رمضان المبارک کے استقبال کی خوبصورت روایات

دنیا کے مختلف ممالک میں رمضان المبارک کے استقبال کی خوبصورت روایات

دنیا کے مختلف ممالک میں رسومات ادا کر کے رمضان کا استقبال کیا جاتا ہے
دنیا کے مختلف ممالک میں رمضان المبارک کے استقبال کی خوبصورت روایات

ویب ڈیسک

|

1 Mar 2025

رمضان المبارک کا مقدس مہینہ شروع ہو چکا ہے، اور دنیا بھر کے مسلمانوں نے اپنی اپنی روایات اور ثقافت کے مطابق اس کا پرجوش استقبال کیا ہے۔

رمضان المبارک کا یہ مہینہ مسلمانوں کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے، جس میں روزے رکھنا فرض ہے اور قرآن پاک کا نزول بھی اسی مہینے میں ہوا۔

سعودی عرب / متحدہ عرب مارات

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں رمضان کی آمد کا اعلان روایتی انداز میں گولے داغ کر کیا گیا۔

متحدہ عرب امارات میں بھی اسی طرح گولے داغ کر رمضان کی آمد کا اعلان کیا گیا۔

مصر ترکیہ، روس 

مصر، ترکیہ اور روس کے بعض علاقوں میں رمضان المبارک کی آمد پر مساجد سے اعلانات کیے جاتے ہیں جبکہ سحری اور افطار کے وقت گولے داغے جاتے ہیں۔

مصر

مصر میں رمضان کی آمد پر بچے چمکتے ہوئے فانوس یا لالٹین لے کر گلیوں میں گھومتے ہیں، یہ روایت ایک ہزار سال سے جاری ہے۔

ترکیہ

ترکی میں کچھ لوگ عثمانی دور کا لباس پہن کر ڈھول بجاتے ہوئے لوگوں کو سحری کے لیے جگایا جاتا ہے۔

مراکش

مراکش میں ’نیفار‘ نامی بگل بجا کر رمضان کے آغاز کا اعلان کیا جاتا ہے۔

پاکستان میں چاند نظر آنے کے بعد مساجد سے اعلانات اور سائرن بجا کر رمضان کی آمد کا اعلان کیا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ سحری اور افطار کے اوقات کا اعلان بھی سائرن کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ پاکستان میں ایک دوسرے کے گھر افطار بھیجنے کی روایت بھی عام ہے۔

قطر کے دارالحکومت دوحہ سمیت کئی ممالک کے اہم مقامات رمضان المبارک کی آمد پر رنگ برنگی روشنیوں سے سجائے جاتے ہیں۔

امریکا کے نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر مسلمان بڑی تعداد میں جمع ہوکر نماز تراویح اور افطار کا اہتمام کرتے ہیں۔

مکہ میں گھڑیال کو روشن کر کے نئے اسلامی مہینے کے آغاز کا اعلان کیا جاتا ہے جبکہ لندن میں بھی خصوصی اہتمام ہوتا ہے۔

فلسطین میں بچے گلیوں میں نکل کر شور مچاتے ہیں۔ اسرائیلی بربریت کا شکار غزہ کے لوگوں نے اپنی پہلی سحری ٹوٹے گھروں کے ملبے پر کی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!