درندہ صفت ملزم کی 2 سالہ معصوم بچی سے جنسی زیادتی

درندہ صفت ملزم کی 2 سالہ معصوم بچی سے جنسی زیادتی

درندہ صفت ملزم نے دو سال کی معصوم بچی کی عصمت ریزی کی اور بچی کو مندر کے پاس پھینک کر فرار ہوگیا۔
درندہ صفت ملزم کی  2 سالہ معصوم بچی سے جنسی زیادتی

Webdesk

|

19 Aug 2024

نئی دہلی: بھارت خواتین کے لئے انتہائی غیر محفوظ ملک بن گیا، افسوسناک واقعہ میں 2 سال کی معصوم بچی جنسی زیادتی کا نشانہ بن گئی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارت کی ریاست راجستھان کے جودھپور میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، دیو نگر تھانے کی حدود میں دو سال کی معصوم بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔

درندہ صفت ملزم نے دو سال کی معصوم بچی کی عصمت ریزی کی اور بچی کو مندر کے پاس پھینک کر فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق بچی کا خاندان جودھ پور میں بھیک مانگ کر اپنا گزر بسر کرتا ہے، یہ لوگ مدھیہ پردیش کے رہائشی ہیں۔

لڑکی کے ماں باپ واقعہ کی شام مندر کے باہر بھیک مانگنے کے لیے بیٹھے تھے جب کہ وہ اپنی بیٹی کو جھونپڑی میں چھوڑ گئے تھے۔ ہوسکتا کہ ملزم بچی کو چیز دلانے کے بہانے اپنے ساتھ لے گیا ہو۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اتوار کی صبح معمول کے مطابق ترکاری فروخت کرنے والی ایک خاتون جب مندر کے قریب پہنچی تو اس نے لڑکی کو وہاں خون میں لت پت پڑا ہوا دیکھا۔

خاتون نے متاثرہ بچی کے ماں باپ کو اطلاع دی، موقع پر پہنچنے والے ماں باپ کا کہنا تھا کہ لڑکی رات سے لاپتہ تھی۔ وہ اسے ڈھونڈ رہے تھے مگر وہ کہیں نہیں ملی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے سفاک ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!