فحش اداکارہ کو رقم دینے کا کیس، ٹرمپ کو بڑا ریلیف مل گیا
اس سے قبل سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سزا سنانے کے لیے 11 جولائی کی تاریخ مقرر کی گئی تھی۔
Webdesk
|
3 Jul 2024
واشنگٹن : فحش اداکارہ کو خاموش رہنے کے لیے رقم دینے کے کیس میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سزا 18ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔
امریکی میڈیا کے مطابق نئی تاریخ دینے کا مطلب ہے کہ جسٹس جوآن مرچن 5 نومبر کو صدارتی انتخابات سے قبل انتخابی مہم کے دوران ریپبلکن صدارتی امیدوار کی سزا سے متعلق کوئی فیصلہ کر سکتا ہے۔
اس سے قبل سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سزا سنانے کے لیے 11 جولائی کی تاریخ مقرر کی گئی تھی۔
ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام ہے کہ ان کے فحش اداکارہ اسٹارمی ڈینئلز کے ساتھ جنسی تعلقات تھے اور انہیں چھپانے کے لیے 2016 کے صدارتی انتخابات کے موقع پر اداکارہ کو رقم دی گئی تھی۔
Comments
0 comment