فحش گفتگو اور کانٹینٹ روکنے کیلیے سوشل میڈیا پر نئی پابندیاں لگنے کا امکان

فحش گفتگو اور کانٹینٹ روکنے کیلیے سوشل میڈیا پر نئی پابندیاں لگنے کا امکان

ریئلٹی شو کے تنازع کے بعد حکومت نے یہ قدم اٹھایا ہے
فحش گفتگو اور کانٹینٹ روکنے کیلیے سوشل میڈیا پر نئی پابندیاں لگنے کا امکان

ویب ڈیسک

|

21 Feb 2025

بھارت کے ریئلٹی شو انڈیا گاٹ ٹیلنٹ کے تنازع کے بعد اب حکومت نے سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت  انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے ایک ہفتے بعد پارلیمانی کمیٹی کو سوشل میڈیا ریگولیٹ کرنے اور معاشرتی اقدات کے تحفظ کے حوالے سے سفارش کی جائے گی۔

یہ اقدام یوٹیوب شو ’’انڈیاز گوٹ لیٹنٹ‘‘ میں یوٹیوبر اور پوڈ کاسٹر الہ آبادیہ کے غیر مناسب تبصروں سے پیدا ہونے والے تنازع کے بعد اٹھایا گیا ہے۔  

مزاحیہ پروگرام کے ایک شو کی قسط میں یوٹیوبر رنویر الہ آبادیہ نے اپنے حریف سے نامناسب سوال پوچھا جس کے بعد تنازع نے جنم لیا تھا۔

اس تنازع کے کھڑے ہونے کے بعد شو کو یوٹیوب سے ہٹا دیا گیا تاہم منتظمین اور یوٹیوبر کے خلاف تین ریاستوں میں مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

اس تنازع پر پارلیمانی کمیٹی نے وزارت سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے موجودہ ریگولیٹری فریم ورک اور معاشرتی اقدار کے تحفظ کے لیے نئے قوانین کی ضرورت پر تفصیلی جواب طلب کیا تھا۔ وزارت کی جانب سے تیار کردہ انٹرنل کمیونی کیشن میں، انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کی منسوخ شدہ دفعہ ۶۶؍ اے کا حوالہ دیا گیا ہے۔ کمیٹی نے وزارت کو ۲۵ فروری تک اپنا جواب جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔  

سپریم کورٹ نے بھی حال ہی میں اپنے ایک فیصلے میں واضح کیا تھا کہ آزادی اظہار کا مطلب فحاشی کی اجازت دینا نہیں ہے۔

اب وزارت اطلاعات و نشریات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے پارلیمانی کمیٹی کو دیے جانے والے جواب میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو مزید سخت قوانین کے تحت لانے کے لیے ممکنہ ترامیم پر غور کیا جائے گا۔

اس سلسلے میں آئندہ اقدامات پر پارلیمانی کمیٹی کی جانب سے مزید ہدایات جاری کی جا سکتی ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!