فلسطین کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے، حزب اللہ

فلسطین کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے، حزب اللہ

حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس نے اسرائیل پر فتح حاصل کی ہے۔
فلسطین کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے، حزب اللہ

Webdesk

|

28 Nov 2024

بیروت: لبنانی تنظیم حزب اللہ کا کہنا ہے کہ لبنان کی سرحد کے پیچھے سے اسرائیلی انخلا کا عمل دیکھے گی اور فلسطین کے ساتھ کھڑی رہے گی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تنظیم کا یہ موقف اسرائیل کے ساتھ فائر بندی کا معاہدہ نافذ العمل ہونے کے ایک روز بعد سامنے آیا ۔ حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس نے اسرائیل پر فتح حاصل کی ہے۔

تنظیم کے بیان میں عوام کو مخاطب کر کے بتایا گیا ہے کہ اس کے جنگجو اسرائیلی فوج کے ارادوں اور حملوں سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار رہیں گے، وہ سرحد کے پیچھے سے اسرائیلی فوج کی نقل و حرکت اور انخلا پر نظر رکھیں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!