فلسطین کیلیے احتجاج نہ روکنے پر اربوں ڈالر کی امدادی رقم روک دی

فلسطین کیلیے احتجاج نہ روکنے پر اربوں ڈالر کی امدادی رقم روک دی

گرانٹ کے 2 ارب 30 کروڑ ڈالر روکے جائیں گے
فلسطین کیلیے احتجاج نہ روکنے پر اربوں ڈالر کی امدادی رقم روک دی

ویب ڈیسک

|

15 Apr 2025

امریکی حکومت نے فلسطین کی حمایت میں طلبا کے احتجاجی مظاہرے نہ روکنے پر ہارورڈ یونیورسٹی کی اربوں ڈالر کی امداد معطل کر دی۔

 ٹرمپ انتظامیہ نے ہارورڈ یونیورسٹی کو ملنے والی 2.3 ارب ڈالر کی وفاقی گرانٹس اور 60 ملین ڈالر کے سرکاری معاہدوں پر عارضی پابندی عائد کر دی ہے۔ 

یہ قدم یونیورسٹی کی جانب سے کیمپس میں احتجاجی سرگرمیوں پر پابندی کے حکومتی مطالبات مسترد کرنے کے بعد اٹھایا گیا ہے۔  

یہ پابندی امریکہ کی ساتویں بڑی یونیورسٹی پر لگائی گئی ہے، جن میں سے چھ آئیوی لیگ ادارے ہیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ اقدام تعلیمی اداروں پر سیاسی دباؤ بڑھانے کی کوشش کا حصہ ہے۔  

حکومت نے ہارورڈ کو بھیجے گئے خط میں کیمپس میں فوری اصلاحات، داخلہ پالیسیوں میں تبدیلی، نظریاتی آڈٹ، اور مخصوص طلبہ تنظیموں کی تسلیم شدہ حیثیت ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

 وفاقی حکام نے دھمکی دی ہے کہ اگر یونیورسٹی نے ہدایات پر عمل نہ کیا تو اسے ملنے والی 9 ارب ڈالر سے زائد کی دیگر امداد بھی منجمد ہو سکتی ہے۔  

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!