فلسطینی نوجوان شہادت دیتے ہوئے دنیا سے رخصت ہوگیا
ویب ڈیسک
|
13 Nov 2024
فلسطین میں اسرائیلی بربریت میں شہید ہونے والا نوجوان شہادت کی گواہی دیتے ہوئے دنیا سے رخصت ہوگیا۔
انٹرنیٹ پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے شہید فلسطینی شخص نے دنیا سے رخصت ہوتے وقت شہادت دی اور اپنی شہادت کی انگلی کو آسمان کی طرف اٹھایا۔
اسلام میں، شہادت کو عظیم موت قرار دیا گیا ہے، جب مسلمان اللہ کی وحدانیت کا اعلان کرتے اور اکثر موت سے پہلے کلمہ پڑھتے ہوئے دنیا سے رخصت ہوتے ہیں۔
الجزیرہ کے مطابق، ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک نوجوان لڑکا تابوت میں کفن میں لپٹا ہوا ہے، جس کا خون آلود ہاتھ جزوی طور پر دکھائی دے رہا ہے، جس کے گرد دیگر لاشیں ہیں۔
مقامی میڈیا نے بتایا کہ یہ نوجوان غزہ شہر کے جنوب میں واقع ضلع زیتون میں بیپٹسٹ ہسپتال کے قریب عمر المختار مارکیٹ پر اسرائیلی بمباری کے دوران مارا گیا۔
اسرائیلی فوج نے حماس کے جنگجوؤں کو نشانہ بنانے کے بہانے غزہ میں بچوں سمیت عام شہریوں کے خلاف اپنی مہلک کارروائی جاری رکھی ہوئی ہے۔
اقوام متحدہ نے رپورٹ کیا کہ اسرائیل نے امداد کی صرف ایک کھیپ کو شمالی غزہ میں جانے کی اجازت دی اور بعد ازاں ان پناہ گاہوں پر حملہ کیا جہاں امداد فلسطینیوں میں تقسیم کی گئی تھی۔
غزہ میں 11,000 سے زیادہ بچے مارے جا چکے ہیں جن میں سے 30 فیصد متاثرین کی عمریں پانچ سال سے کم ہیں۔ اسرائیلی قبضے کے ذریعے فلسطینیوں کی بڑے پیمانے پر جبری نقل مکانی کے دوران مزید ہزاروں لاپتہ ہیں یا اپنے والدین سے بچھڑ گئے ہیں۔
غزہ پر اسرائیل کی جنگ کے آغاز سے اب تک مجموعی طور پر ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد کم از کم 44,383 تک پہنچ گئی ہے جب کہ 100,833 سے زیادہ زخمی ہیں۔ تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے تلے مزید ہزاروں افراد پھنسے ہوئے ہیں۔
Comments
0 comment