غزہ کے سب سے محفوظ پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی بمباری سے 100 سے زائد فلسطینی شہید
ویب ڈیسک
|
14 Jul 2024
غزہ: اسرائیلی فوج كے فلسطینیوں كی نسل كشی پر مبنی جنگی جرائم كا سلسلہ جاری ہے، تازہ وحشیانہ بمباری میں 100 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔
رب میڈیا رپورٹ كے مطابق خان یونس میں سیف زون قرار دیے گئے المواسی پناہ گزین كیمپ پر اسرائیل نے بم برسا دیے، واقعے میں 100 سے زائد فلسطینی شہید اور 289 زخمی ہوئے ہیں۔
عرب میڈیا رپورٹ كے مطابق اسرائیلی فوج نے المواسی كیمپ میں حماس ملٹری چیف محمد ضیف كو نشانہ بنانے كا دعوی كیا ہے جبکہ حماس نے المواسی كیمپ میں اسرائیل كی جانب سے حماس رہنما كو نشانہ بنائے جانے كی تردید كی اور كہا كہ المواسی كیمپ میں قابض صہیونی فوج نے فلسطینیوں كا قتل عام كیا ہے۔
حماس قیادت نے مزید كہا كہ اسرائیلی فوج كی فلسطینیوں كی نسل كشی مہم میں امریكا براہ راست حصہ دار ہے،اسرائیلی بمباری میں 100 سے زائد فلسطینی شہید ہوچكے ہیں۔
ادھر مصری وزارت خارجہ نے خان یونس پر اسرائیل كی وحشیانہ بمباری كی شدید مذمت كی اور كہا كہ اسرائیلی حملے نے جنگ بندی كی كوششوں كو مشكل میں ڈال دیا ہے، دوسری طرف اسرائیل نے لبنان میں بھی ڈورن حملہ كیا اور حزب اللہ سے تعلق ركھنے والے 2 شہری جاں بحق كردیے۔
Comments
0 comment