غزہ میں دلخراش واقعہ، انسانی بحران پیدا ہونے کا خدشہ
ویب ڈیسک
|
20 Nov 2024
اسرائیلی بربریت سے تباہ ہونے والے فلسطین کے علاقے غزہ میں دلخراش اور انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے جس کے باعث بڑے بحران کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
اے ایف پی کے مطابق فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے کی سینیئر ایمرجنسی افسر لوئیس واٹریج نے بتایا کہ غزہ میں فلسطینیوں کے لیے جانے والے 109 امدادی ٹرکوں پر مسلح افراد نے حملہ کر کے سارا سامان لوٹ لیا جبکہ ڈرائیور اور عملے کو زخمی کردیا۔
انھوں نے مزید بتایا کہ انروا اور ورلڈ فوڈ پروگرام کی جانب سے فراہم کردہ خوراک لے جانے والے قافلے کو اسرائیل نے مختصر نوٹس پر کیرم شلوم بارڈر کراسنگ کے ایک غیرمعروف راستے سے روانہ ہونے کی ہدایت کی تھی۔ لوئیس واٹریج نے کہا کہ غزہ کے متعدد راستے ناقابل رسائی ہیں۔ نامعلوم حملہ آور 100 کے قریب امدادی سامان سے لدے ٹرک لے کر فرار ہوگئے۔
تاحال امدادی سامان کو لوٹنے والے حملہ آوروں کا سراغ نہیں لگایا جا سکا۔ ادھر غزہ میں حماس کی وزارت داخلہ کے ذرائع نے بتایا کہ قبائلی کمیٹیوں کی مدد سے امدادی ٹرکوں کی لوٹ مار میں ملوث گینگ کے 20 سے زائد افراد ایک کارروائی میں ہلاک کردیا گیا۔
Comments
0 comment