غزہ میں اسرائیلی بربریت کا 319واں روز، 40 ہزار 170 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی بربریت کا 319واں روز، 40 ہزار 170 فلسطینی شہید

شہید ہونے والوں میں بچوں کی تعداد دس ہزار سے متجاوز ہے
غزہ میں اسرائیلی بربریت کا 319واں روز، 40 ہزار 170 فلسطینی شہید

ویب ڈیسک

|

21 Aug 2024

غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں  كے 319 ویں  روز مزید 50 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے جس کے بعد شہدا کی مجموعی تعداد 40 ہزار 173 تک پہنچ گئی۔

محکمہ صحت کے ذرائع نے قطری نشریاتی ادارے  كو تصدیق كی ہے كہ غزہ پر اسرائیلی بمباری سے منگل كو كم از كم 52 فلسطینی شہید ہوئے۔ 

غزہ كے مصطفی حفیظ اسكول پر حملے میں  12 افراد شہید ہوئے جہاں سیكڑوں  بے گھر افراد نے پناہ لے ركھی تھی۔ اسی طرح رفاح اور بریج میں  بھی بمباری سے اموات ہوئیں۔ 

قطری نشریاتی ادارے كے مطابق غزہ پر اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں  كی تعداد كم از كم 40,173 ہوچكی ہے جبكہ 92,857 زخمی ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں 6 مغویوں کی لاشیں غزہ سے برآمد ہوئیں ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!