غزہ نسل کشی، ترک صدر نے امریکا کو بھی مجرم قرار دے دیا

غزہ نسل کشی، ترک صدر نے امریکا کو بھی مجرم قرار دے دیا

امریکا اسرائیل کی جارحیت اور بربریت کو نظر انداز کرتا ہے، ترک صدر
غزہ نسل کشی، ترک صدر نے امریکا کو بھی مجرم قرار دے دیا

Webdesk

|

12 Jul 2024

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے غزہ میں جاری نسل کشی پر اسرائیل کے ساتھ امریکا کو بھی مجرم قرار دے دیا۔

واشنگٹن ڈی سی میں نیٹو سربراہی اجلاس کے دوران امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن اور ان کی انتظامیہ غزہ میں اسرائیلی جنگی جرائم اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہیں۔

اردوان نے فلسطینی شہریوں کے “وحشیانہ قتل” اور اسپتالوں، امدادی مراکز اور دیگر جگہوں پر اس کے حملوں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ امریکی انتظامیہ فلسطینیوں کیخلاف اسرائیل کی جانب سے کی جانے والی خلاف ورزیوں کو نظر انداز کرتی ہے اور اسرائیل کو سب سے زیادہ مدد فراہم کرتی ہے، ایسا کرنے کی وجہ جرم میں ساتھ دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا اسرائیل کو بین الاقوامی قوانین کا مرتکب قرار دے رہی ہے مگر اب تک اُس پر پابندی لگی اور نہ ہی کسی ملک نے جارحیت روکنے کیلیے کوئی اقدامات کیے۔

واضح رہے کہ غزہ میں اکتوبر سے شروع ہونے والی جارحیت کے بعد اسرائیلی بربریت میں تقریبا 30 ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں دس ہزار سے زائد بچے بھی شامل ہیں۔ اسرائیل نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے الزامات کو مسلسل مسترد کیا ہے اور جان بوجھ کر شہریوں کو نشانہ بنانے کی تردید کی ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!