حلب میں قونصل خانے پر حملہ کرنیوالے خبردار رہیں، ایران
تہران حلب میں اپنے قونصل خانے کو نشانہ بنانے والے دہشت گردانہ حملے کا جواب دے گا۔
Webdesk
|
1 Dec 2024
تہران: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ عباس عراقچی شامی حکام کے ساتھ بات چیت کے لیے دمشق گئے ہیں ۔ وہ ترکیہ جانے سے قبل علاقائی مسائل خاص طور پر حالیہ پیش رفت پر مشاورت کے لیے شام میں ہیں ۔
میڈیارپورٹس کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تہران حلب میں اپنے قونصل خانے کو نشانہ بنانے والے دہشت گردانہ حملے کا جواب دے گا۔
سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق ہفتے کے روز ھیء تحریر الشام اور اس کے اتحادیوں نے حلب کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور پڑوس میں ادلب اور حما گورنریٹس کے سٹریٹجک قصبوں کا کنٹرول حاصل کر لیا۔ اس سے قبل سرکاری افواج ان علاقوں سے نکل گئی تھی۔
Comments
0 comment