ہم جنس پرست امام مسجد قتل

ویب ڈیسک
|
18 Feb 2025
جنوبی افریقا میں ہم جنس پرستی کا اعتراف اور اس کو فروغ دینے والے امام مسجد کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ میں ایک شخص، جسے دنیا کا پہلا ایسا امام قرار دیا گیا تھا جس نے خود کو ہم جنس پرست ہونے کا اعتراف کیا اُسے ہفتے کے روز گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔
مقامی پولیس نے اس واقعے کی تصدیق کی ہے، جبکہ حقوق انسانی کے گروپوں کو خدشہ ہے کہ یہ ایک نفرت انگیز جرم ہو سکتا ہے۔
مشرقی کیپ صوبائی پولیس کے مطابق 58 سالہ محسن ہینڈرکس کو بیٹھیلزڈورپ میں قتل کیا گیا۔ پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ قتل کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہے۔
بیان میں بتایا گیا کہ ہفتے کے روز صبح تقریباً 10 بجے، "ہینڈرکس اور ایک ڈرائیور ایک سنہری رنگ کی وی ڈبلیو ٹی-روک گاڑی میں ہیلی پلیس، ایکسٹینشن 24، بیٹھیلزڈورپ میں موجود تھے جب ایک چاندی کے رنگ کی ہلکس ڈبل کیب گاڑی نے ان کے سامنے رک کر انہیں جانے سے روک دیا۔"
بیان میں مزید کہا گیا کہ: "دو نامعلوم مشتبہ افراد، جن کے چہرے ڈھکے ہوئے تھے، گاڑی سے باہر نکلے اور گاڑی پر متعدد گولیاں چلائیں۔
اس کے بعد وہ واقعے کے مقام سے فرار ہو گئے، اور ڈرائیور نے دیکھا کہ گاڑی کے پیچھے بیٹھے ہینڈرکس کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔
سکیورٹی کیمرے کی ایک ویڈیو، جس میں قتل کے واقعے کو دکھایا گیا ہے، سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
جنوبی افریقہ میں فائرنگ کے واقعات عام ہیں، جہاں قتل کی شرح، جو پہلے ہی دنیا میں سب سے زیادہ ہے، اب 20 سال کے بلند ترین سطح پر ہے۔
واضح رہے کہ ہینڈرکس کو 1996 میں "دنیا کا پہلا امام" قرار دیا گیا تھا جس نے خود کو ہم جنس پرست ہونے کا اعتراف کیا تھا۔ ایڈووکیسی گروپ انٹرنیشنل لیسبین، گے، بائی سیکشول، ٹرانس اور انٹرسیکس ایسوسی ایشن (ILGA World) نے ہفتے کے روز ایک بیان میں یہ بات کہی۔
Comments
0 comment