11 hours ago
حماس نے کمانڈر محمد ضیف کی شہادت کا اعلان کردیا
القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے جاری کیے گئے ویڈیو بیان میں محمد الضیف کی شہادت کا اعلان کیا۔
Webdesk
|
31 Jan 2025
غزہ: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے کمانڈر محمد ضیف کی شہادت کا اعلان کردیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان ابو عبیدہ نے ڈپٹی کمانڈر مروان عیسی سمیت غزہ میں 15 ماہ کی جنگ کے دوران شہید ہونے والی عسکری قیادت کی تفصیل بتائی۔
القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے جاری کیے گئے ویڈیو بیان میں محمد الضیف کی شہادت کا اعلان کیا۔
ابو عبیدہ میں اپنے بیان میں محمد الضیف کے نائب مروان عیسی سیمت القسام بریگیڈز کے دیگر سینیئر کمانڈروں غازی ابو طماعہ، رائد ثابت، رافع سلامہ، احمد الغندور اور ایمن نوفل کی شہادت کا اعلان بھی کیا۔
Comments
0 comment