حسینہ واجد کیخلاف قتل کا تیسرا مقدمہ درج، رکشے والے کی جان لینے کا الزام
رکشہ ڈرائیور کی ہلاکت کا مقدمہ شیخ حسینہ، سابق وزرا سمیت 11 افراد کے خلاف درج کیا گیا
ویب ڈیسک
|
15 Aug 2024
بنگلادیش کی سابق وزیر اعظم حسینہ واجد کے خلاف رکشہ ڈرائیور کو قتل کرنے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت ہاتھ سے جانے کے بعد بنگلادیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد کے خلاف یہ مجموعی طور پر پانچواں جبکہ قتل کا تیسرا مقدمہ ہے۔
مقدمے میں سابق وزیراعظم، وزیر دفاع، وزیر ٹرانسپورٹ، وزیر خارجہ سمیت 11 سابق حکومتی عہدیداران کو نامزد کیا گیا ہے۔
مقدمے میں کہا گیا ہے کہ طلبا کے احتجاج کے دوران پولیس نے حکومتی احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور کو گولی لگی اور وہ جاں بحق ہوگیا تھا۔
Comments
0 comment