حزب اللہ کے خلاف جنگ ابھی نہیں بلکہ مستقبل میں ہوگی،اسرائیل

حزب اللہ کے خلاف جنگ ابھی نہیں بلکہ مستقبل میں ہوگی،اسرائیل

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی فوج نے آج حزب اللہ کی کارروائی کو ناکام بنا دیا
حزب اللہ کے خلاف جنگ ابھی نہیں بلکہ مستقبل میں ہوگی،اسرائیل

Webdesk

|

26 Aug 2024

تل ابیب : اسرائیلی وزیر دفاع گیلنٹ نے اعلان کیا ہے کہ حزب اللہ کے خلاف جنگ ابھی نہیں بلکہ مستقبل بعید میں ہوگی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ ان کی فوج نے آج حزب اللہ کی کارروائی کو ناکام بنا دیا۔ اگرچہ حزب اللہ نے صبح کے وقت سینکڑوں ڈرون اور میزائل اسرائیل کی جانب فائر کیے تھے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ وہ اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ گلیلوٹ فوجی اڈے کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔

دوسری طرف حزب اللہ نے کہا کہ اس کے حملے کے بنیادی ہدف میں یہ فوجی اڈا شامل تھا۔

یہ فوجی انٹیلی جنس بیس ہے جس میں موساد کا ہیڈکوارٹر بھی شامل ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ اڈا وسطی اسرائیل میں تل ابیب کے مضافات میں واقع ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!