جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کی بربریت، 60 سالہ خاتون سمیت 6 فلسطینی شہید

جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کی بربریت، 60 سالہ خاتون سمیت 6 فلسطینی شہید

یہ حالیہ برسوں میں ایک دن میں ہونے والی سب سے زیادہ شہادتیں ہیں
جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کی بربریت، 60 سالہ خاتون سمیت 6 فلسطینی شہید

ویب ڈیسک

|

12 Mar 2025

اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں جاری کارروائیوں کے دوران 60 سالہ بزرگ خاتون سمیت 6 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔  

خبر رساں اداروں کے مطابق، فلسطینی اتھارٹی نے بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے جینین میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی کارروائیوں میں 6 افراد کو شہید کیا، جن میں ایک بزرگ خاتون بھی شامل ہیں۔ یہ حالیہ برسوں میں ایک دن میں ہونے والی سب سے زیادہ شہادتیں ہیں۔  

اسرائیلی فوج کے بیان کے مطابق، پولیس اسپیشل فورسز نے جینین کے ایک گھر میں کارروائی کے دوران فائرنگ کا تبادلہ کیا، جس کے نتیجے میں دو فلسطینی شہید ہو گئے۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ منگل کو اسرائیلی فوجیوں پر فائرنگ کرنے والے ایک فلسطینی کو بھی ہلاک کر دیا گیا۔  

فلسطینی اتھارٹی کے مطابق، اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر کے 60 سالہ بزرگ خاتون کو بھی شہید کر دیا، جس پر اسرائیلی فوج کی جانب سے کوئی وضاحت نہیں دی گئی۔ اس سے قبل، اسرائیلی فوج کی گاڑیوں سے ایک فلسطینی موٹرسائیکل سوار کی ٹکر ہوئی تھی، جس کے بعد اسے بھی شہید کر دیا گیا۔  

رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی فوج کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے میں رواں سال جنوری میں شروع کی گئی کارروائیوں میں اب تک 30 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ ان کارروائیوں کے نتیجے میں ہزاروں فلسطینی اپنے گھروں کو چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔  

جینین میں جاری اسرائیلی کارروائیوں کے دوران نہ صرف فلسطینیوں کے گھر تباہ کیے جا رہے ہیں، بلکہ سڑکیں، پانی کے پائپ لائنز اور دیگر انفراسٹرکچر بھی مسمار کیا جا رہا ہے۔ اسرائیلی فوج کی یہ کارروائی فلسطینی عوام کے لیے مزید مشکلات کا باعث بن رہی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!