جرمنی میں افغان شہریوں کا پاکستانی قونصل خانے پر دھاوا، پرچم جلانے کی کوشش

جرمنی میں افغان شہریوں کا پاکستانی قونصل خانے پر دھاوا، پرچم جلانے کی کوشش

پاکستانی سفارتی حکام نے فرینکفرٹ میں پیش آئے افسوسناک واقعے پر جرمن وزارت خارجہ سے احتجاج کرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کردیا ہے۔
جرمنی میں افغان شہریوں کا پاکستانی قونصل خانے پر دھاوا، پرچم جلانے کی کوشش

Webdesk

|

21 Jul 2024

بے لگام افغان شہریوں کی جانب سے جرمن شہر فرینکفرٹ میں پاکستانی قونصل خانے پر پتھرائو کیا گیا اور پاکستانی پرچم اتار کر جلانے کی بھی کوشش کی گئی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پاکستانی سفارتی حکام نے فرینکفرٹ میں پیش آئے افسوسناک واقعے پر جرمن وزارت خارجہ سے احتجاج کرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کردیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق افغان شہریوں نے فرینکفرٹ میں احتجاج کے دوران پاکستانی قونصل خانے پر دھاوا بولا، پتھرا ئوکیا اور پاکستانی پرچم بھی اتارا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پرگردش کررہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق افغان باشندوں نے پاکستانی پرچم جلانے کی کوشش بھی کی۔

پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ غیر ملکی سفارتی تنصیبات کی سکیورٹی کی ذمہ داری جرمن حکومت کی ہے، اس معاملے پر بین الاقوامی برادری میں بھی سفارتی تنصیبات کی سکیورٹی کے معاملے پر تشویش میں مبتلا ہوگئی ہے۔

فرینکفرٹ میں جرمن حکام کی جانب سے پاکستانی سفارتی حکام کو مکمل تحقیقات کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

جرمن حکام نے سوشل میڈیا پر اس معاملے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد متعدد افراد کو حراست میں لے لیا ہے، جن سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!