کلکتہ ڈاکٹر ریپ، قتل، ملزم کی ساس نے بڑا انکشاف کردیا

کلکتہ ڈاکٹر ریپ، قتل، ملزم کی ساس نے بڑا انکشاف کردیا

ملزم سنجے رائے کی ساس کا کہنا تھا کہ اس گھنائونے جرم میں مزید لوگ ملوث ہوسکتے ہیں کیونکہ ان کے مطابق سنجے یہ سب اکیلے نہیں کرسکتا۔
کلکتہ ڈاکٹر ریپ، قتل، ملزم کی ساس نے بڑا انکشاف کردیا

Webdesk

|

21 Aug 2024

کولکتہ :کولکتہ میں زیر تربیت ڈاکٹر کے ساتھ زیادتی اور قتل کے معاملے کی تحقیقات اور احتجاج کے دوران، ملزم سنجے رائے کی ساس درگا دیوی نے مزید لوگوں کے شامل ہونے کا اشارہ دے دیا جبکہ داماد کو سزائے موت دینے کا بھی مطالبہ کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملزم سنجے رائے کی ساس کا کہنا تھا کہ اس گھنائونے جرم میں مزید لوگ ملوث ہوسکتے ہیں کیونکہ ان کے مطابق سنجے یہ سب اکیلے نہیں کرسکتا۔

 درگا دیوی نے اپنی بیٹی کے ساتھ داماد کے رویے سے متعلق بھی بتایا اور کہا کہ دونوں میاں بیوی کا رشتہ بھی ہمیشہ تنا کا شکار رہا اور یہی وجہ ہے کہ بیٹی کے ساتھ مار پیٹ کرنے پر داماد کے خلاف پولیس میں درخواست بھی جمع کروائی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سنجے اچھا آدمی نہیں ہے۔ اسے پھانسی دو یا جو کرنا ہے کرو۔ میں جرم کے بارے میں بات نہیں کروں گی، لیکن وہ اکیلا یہ کام نہیں کر سکتا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!