12 hours ago
خاتون پولیس افسر منشیات فروشی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار، 18 کلو کے قریب ہیروئن برآمد

ویب ڈیسک
|
5 Apr 2025
بھارت کی ریاست پنجاب میں سینئر خاتون پولیس افسر کو منشیات کی سمگلنگ میں ملوث حراست میں لے لیا گیا، جس کے قبضے سے 18 کلو ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، پنجاب پولیس کی ایک سینئر خاتون افسر امندیپ کور کو 17.71 گرام ہیروئن سمیت گرفتار کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق، خفیہ معلومات کی بنیاد پر پولیس نے اس کی گاڑی روک کر تلاشی لی، جس کے دوران منشیات برآمد ہوئیں۔ واقعے کے بعد اسے فوری طور پر ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔
امندیپ کور سوشل میڈیا پر بھی کافی مقبول تھیں اور انسٹاگرام پر ان کے 37 ہزار سے زائد فالوورز تھے۔
ان کی گرفتاری نے پنجاب پولیس کے اندر بدعنوانی کے خدشات کو ایک بار پھر اجاگر کر دیا ہے۔
اس واقعے کے بعد مقامی حکام نے پولیس فورس میں صفائی کی ضرورت پر زور دیا ہے، جبکہ تحقیقات جاری ہیں۔
Comments
0 comment