کینیا میں 42 خواتین کو قتل کرنے والا سیریل کلر 12 قیدیوں کے ساتھ فرار

کینیا میں 42 خواتین کو قتل کرنے والا سیریل کلر 12 قیدیوں کے ساتھ فرار

پولیس نے 33 سالہ جومایسی خلیسیا کے فرار ہونے کی تصدیق کردی
کینیا میں 42 خواتین کو قتل کرنے والا سیریل کلر 12 قیدیوں کے ساتھ فرار

Webdesk

|

21 Aug 2024

نیروبی: كینیا میں 42 خواتین كے قتل كا اعتراف كرنے والا سیریل كلر پولیس حراست سے فرار ہوگیا۔

کینیا کے دارالحكومت نیروبی كی پولیس كا كہنا ہے كہ 33 سالہ جومایسی خلیسیا دیگر 12 قیدیوں  كے ساتھ حوالات سے فرار ہوا جس كی تلاش جاری ہے۔

جومایسی خلیسیا كو رواں  سال نیروبی میں ایک کچرہ جمع کرنے والے مقام سے 9 خواتین کی مسخ شدہ لاشیں ملنے کے بعد پولیس نے 15 جولائی کو گرفتار کیا تھا۔

ملزم نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کیا اور مجسٹریٹ کے سامنے بھی خواتین کے قتل کا اعتراف کیا تھا۔ جنونی قاتل نے کہا تھا کہ وہ بغیر سوچے سمجھے کسی کو بھی دیکھ کر نشانہ بنانے کا ارادہ کرلیتا تھا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!