لبنانی شہری اپنے گھروں کو واپس نہ آئیں، اسرائیلی فوج

لبنانی شہری اپنے گھروں کو واپس نہ آئیں، اسرائیلی فوج

اسرائیلی فوج نے ابھی جنوبی لبنان سے نکلنے کا فیصلہ نہیں کیا اور اسرائیلی فوج جنوبی لبنان میں موجود رہے گی۔
لبنانی شہری اپنے گھروں کو واپس نہ آئیں، اسرائیلی فوج

Webdesk

|

26 Jan 2025

تل ابیب :اسرائیلی فوج نے ہفتہ کے روز جنوبی لبنان کے درجنوں دیہات سے بیگھر کیے گئے لبنانی شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ ابھی اپنے گھروں کو واپس نہیں آئیں۔

 کیونکہ اسرائیلی فوج نے ابھی جنوبی لبنان سے نکلنے کا فیصلہ نہیں کیا اور اسرائیلی فوج جنوبی لبنان میں موجود رہے گی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیل اور لبنان کے درمیان 27 نومبر 2024 سے ہونے والی جنگ بندی کے نتیجے میں اسرائیلی فوج اس امر کی پابند بنائی گئی تھی کہ وہ 60 دنوں کے اندر اندر جنوبی لبنان کو خالی کر دے گی اور واپس اپنے ملک کو چلی جائے گی۔

تاہم اسرائیلی فوج جس نے معاہدے کے بعد صرف ایک دن کے وقفے سے ہی لبنان پر دوبارہ سے بمباری و حملے شروع کر دیے تھے۔ ابھی تک جنوبی لبنان سے نکلنے پر عملا انکاری ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!