مہا کمبھ میلہ، ہندوؤں کے سب سے بڑے اجتماع میں بھگڈر سے ہلاکتیں 30 ہوگئیں

مہا کمبھ میلہ، ہندوؤں کے سب سے بڑے اجتماع میں بھگڈر سے ہلاکتیں 30 ہوگئیں

اموات میں اضافے کا خدشہ
مہا کمبھ میلہ، ہندوؤں کے سب سے بڑے اجتماع میں بھگڈر سے ہلاکتیں 30 ہوگئیں

ویب ڈیسک

|

29 Jan 2025

بھارتی ریاست اتر پردیش کے پریاگ راج میں مہا کمبھ کے مقام پر بھگدڑ مچنے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے ہندو یاتریوں کی تعداد 30 تک پہنچ گئی جبکہ کئی کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

پولیس افسر ویبھو کرشنا نے صحافیوں کو بتایا کہ پچیس لاشوں کی شناخت کر لی گئی ہے جبکہ 60 زخمی ہیں جو اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

ہلاکتوں کا اعلان مقامی رپورٹس اور پریاگ راج کے رہائشیوں کی جانب سے بھگدڑ میں ہونے والی اموات کے بارے میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کے چند گھنٹے بعد سامنے آیا۔ تاہم رپورٹیں مرنے والوں کی تعداد سے مطابقت نہیں رکھتی تھیں۔

مہا کمبھ کے سنگم علاقے میں صبح سے پہلے بھگدڑ اس مچی جب زائرین ماونی اماوسیہ کے موقع پر مقدس ڈبکی لگانے کے لیے جگہ کی طرف بھاگے، جو کہ سب سے مبارک دنوں میں سے ایک ہے۔

پولیس افسر نے بتایا کہ بھگدڑ مچنے سے پہلے ہی بہت سے لوگوں نے رکاوٹیں توڑنا شروع کر دیں تھیں۔ کرناٹک کی رہنے والی سروجنی جو مہا کمبھ میں ڈبکی لگانے آئیں تھیں۔ انہوں نے نے خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا، "ہم دو بسوں میں 60 لوگوں کے ساتھ آئے تھے، ہمارے گروپ میں نو لوگ تھے۔ اچانک ہجوم میں دھکا لگا، اور ہم پھنس گئے اور ہجوم بے قابو ہو گیا۔"

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!