مکہ مکرمہ میں منگل تک تیز بارش کا امکان، الرٹ جا ری
سعودی قومی مرکز موسمیات کے مطابق مدینہ منورہ میں گزشتہ روز 40 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
Webdesk
|
25 Aug 2024
مکہ مکرمہ : مکہ مکرمہ ریجن میں منگل تک شدید بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی قومی مرکز موسمیات کے مطابق مدینہ منورہ میں گزشتہ روز 40 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
سعودی مرکزِ موسمیات کا کہنا تھاکہ مدینہ کے مشرقی علاقوں اور مسجد نبوی ۖ کے علاقے میں 15 سے 40 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔مکرمہ مکرمہ، جدہ، رابغ اور خلیص میں بارش کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
Comments
0 comment