7 hours ago
مقبوضہ کشمیر میں تعینات ایک اور بھارتی فوجی کی خودکشی
بھارت کی انتظامیہ واقعے کو حادثہ قرار دے رہی ہے
ویب ڈیسک
|
23 Jan 2025
مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں تعینات بھارتی فوجی نے سرکاری رائفل سے گولی مار کر خودکشی کرلی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے ضلع کپواڑ میں بھارتی فوج کے سپاپی کی سرکاری رائفل سے گولی چلی جس کی زد میں آکر وہ ہلاک ہوگیا۔
فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا یہ خودکشی کا معاملہ تھا۔
اہلکاروں نے بتایا کہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے اس جوان کے سر میں گولی لگی اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ آیا جوان کی رائفل غلطی سے چلی گئی یا اس نے خودکشی کی۔
عینی شاہدین کے مطابق ذہنی پریشانیوں کی وجہ سے فوجی اہلکار نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔
Comments
0 comment