امریکا کا کینیڈین شہریوں کیلئے نیا قانون سامنے آگیا

Webdesk
|
13 Mar 2025
امریکا اور کینیڈا کے درمیان تجارتی جنگ محاذ کی وجہ سے امریکا سفر کرنے والے کینیڈین شہریوں کے لیے نیا سفری قانون متعارف کروا رہا ہے جو 11 اپریل سے نافذالعمل ہو گا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس نئے قانون کے تحت امریکا کا سفر کرنے والے کینیڈین شہریوں کو 30 روز سے زائد قیام کی صورت میں امریکی حکام کے سامنے خود کو رجسٹرڈ کروانا ہو گا اور اپنے فنگر پرنٹس دینا ہوں گے۔
رپورٹس کے مطابق اس سے پہلے ایسے سفری قوانین سے کینیڈین شہری مستثنی ہوتے تھے، مگر دونوں ممالک کے درمیان تجارتی جنگ کی وجہ سے کینیڈین شہریوں کو اس سفری پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
یہ قانون ان 9 لاکھ کینیڈین شہریوں کو متاثر کرے گا، جنہیں عام طور پر اسنوبرڈز کے طور پر جانا جاتا ہے، جو ہر سال فلوریڈا، ٹیکساس اور جنوبی کیرولائنا جیسے گرم جنوبی امریکی ریاستوں میں سردیاں گزارنے پہنچتے تھے۔
Comments
0 comment